سندھ
شادی ہال کے ٹینک میں گر کر 6سالہ بچی جاں بحق
پیر کے روز شادی کی تقریب میں شریک چھ سال کی بچی اربِش زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، پریشان حال ماں باپ اپنی نور نظر کو جگہ جگہ ڈھونڈتے رہے لیکن رات گئے ان کی ساری امیدوں پر اس وقت پانی پھرگیا جب بچی کی لاش شادی ہال کے ٹینک سے ملی۔
اس جگر سوز واقعہ نے ماں باپ کے پیروں تلے سے زمین نکال دی، ماں باپ کی نور نظر کی بے جان نظریں اپنا مجرم تلاش کر رہی تھیں۔
بچی کی لاش ملنے پر اس کے اہل خانہ مقدمہ درج کرانے ٹیپو سلطان تھانے پہنچ گئے جہاں پولیس نے ہال کے مالک اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اربش کے والدین برنس روڈ کے رہائشی ہیں۔