سندھ

سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے، مراد علی شاہ

سکھر: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنی حکومتی پالیسی کے تحت آئی جی تعینات کریں گے اورسندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے خود مجھے چھٹی کی درخواست دی وہ چھٹیوں پرہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی حکومتی پالیسی کے تحت آئی جی تعینات کریں گے، سندھ حکومت کےمعاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی چوہدری نثار متنازع بات کرتے ہیں، گھنٹوں پریس کانفرنس کرتے ہیں جس میں کسی کو کچھ سمجھ نہیں آتا اور میں ان کی پریس کانفرنس پر دھیان نہیں دیتا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز قانون کے مطابق کارروائیاں کررہی ہے کیوں کہ سندھ اسمبلی کی قرار داد کے تحت رینجرز کو اختیارات ملے ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری خطاب کریں گے، آصف زرداری جلسے میں سرپرائز دیں گے جب کہ خوشخبری یا سرپرائز کل کے جلسے میں ہی پتہ چل جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close