سندھ
پیپلزپارٹی کے دواہم رکن اسمبلی مستعفی
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایازسومرواورعذراپیچوہو نے قومی اسمبلی کی رکنیت سےمستعفی ہونے کا اعلان کردیاہے۔
دونوں ارکان نےاستعفےپیپلزپارٹی قیادت کوپیش کردیے ہیں۔ ایاز سومرو کاکہناتھاکہ قومی اسمبلی کی رکنیت پارٹی کی امانت تھی۔ پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ دونوں اراکین کے استعفےمنظورکرےگی۔ پیپلزپارٹی کی کمیٹی بلاول بھٹو اورآصف زرداری کےالیکشن میں حصہ لینےکی منظوری دےگی۔
واضح رہے کہ ایازسومرواین اے204اولڈلاڑکانہ سےمنتخب ہوئےتھے جبکہ آصف علی زرداری کی بہن عذراپیچوہواین اے213نوابشاہ سےمنتخب ہوئی تھیں۔