سندھ
شارع فیصل پر فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما قتل
کراچی : کراچی کی مشہور اور اہم شارع، شارع فیصل پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما فضل الرحیم چل بسے۔
پاکستان تحریک انصاف کے زخمی ہونے والے رہنما فضل الرحیم دم توڑ گئے۔ فضل الرحیم کو دو روز قبل کراچی کی اہم اور مصروف شارع، شارع فیصل پر نشانہ بنایا گیا تھا۔
فضل الرحیم علی الصبح اپنی گاڑی میں شارع فیصل کے راستے جا رہے تھے کہ نرسری کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ فضل الرحیم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو روز بعد وہ دوران علاج زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
واضح رہے کہ فضل الرحیم پی ٹی آئی کارکن حسن زئی کے بیٹے تھے، فضل الرحیم کو پوائنٹ بلیک سے سر پر گولی ماری گئی تھی اور وہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھے۔