کراچی : رکن صوبائی اسمبلی و ماڈل محمدعباس جعفری کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف نے اس سے پہلے انہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں شوکاز نوٹس بھی جاری کیاگیا تھا۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رکن اسمبلی اور ماڈل کے حالیہ رویہ کی وجہ سے پارٹی کی شہرت پر منفی اثر پڑا۔
پارٹی کے اندرونی معاملات پبلک میں لے جانے سے پارٹی کو نقصان پہنچا جو صریحاً پارٹی قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی ہیں۔
عباس جعفری کو اپنے موقف کے دفاع میں تحریری جواب جمع کرانے کے لیے تین دن کی مہلت دی گئی اور استفسار کیاگیا کہ کیوں نہ آپ کا معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوایا جائے ۔