سندھ

نارتھ ناظم آباد میں نجی سکول پر پٹاخے پھینکنے والے بچوں نے شرارت کی تھی جنہیں بیان لینے کے بعد رہا کر دیا گیا:ڈی آئی جی ویسٹ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ نے کہاہے کہ نارتھ ناظم آباد میں نجی سکول پر پٹاخے پھینکنے والے بچوں نے شرارت کی تھی جنہیں بیان لینے کے بعد رہا کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیروز شاہ کا کہناتھا کہ طلبہ نے شرارت کی تھی جس کے باعث انہیں تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیاہے ،بچوں کا مستقبل تباہ نہیں کرنا چاہتے ہیں ،اتنی سزا ہی کافی ہے ۔
واضح رہے کہ پولیس نے نارتھ ناظم آبادمیں سکول پر دستی بم پھینکنے والے پانچ طالب علموں کو حراست میں لیاتھا ۔اپنے بیان میں بچوں کا کہناتھا کہ سکول میں کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ،میں نے مذاق میں بم پھینکا تھا ۔بچے کے والدین کا کہناتھا کہ وہ اپنے بیٹے کی حرکت پر انتہائی شرمند ہ ہیں جبکہ بم ہاتھ میں پھٹنے کی وجہ سے طالب علم کی تین انگلیاں بھی زخمی ہو ئی ہیں ۔سکول انتظامیہ نے پانچوں طالب علموں کو ایسی حرکت کرنے پر سکول سے فارغ کر دیاہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close