سندھ
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ہی رہیں گے، ترجمان بلاول ہاؤس
کراچی: بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین کے قومی اسمبلی میں آنے سے خورشید شاہ کے عہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ وہ بدستور قائد حزب اختلاف رہیں گے۔
بلاول ہاؤس کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو تبدیل نہیں کیا جارہا وہ بدستور اسی عہدے پر فائز رہیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اور شریک چئیرمین آصف زرداری کے قومی اسبلی میں آنے سے خورشید شاہ کے عہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور نا ہی دونوں رہنماؤں میں سے کوئی ایک قائد حزب اختلاف بنے گا جبکہ قیادت کا اپوزیشن لیڈر بدلنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔