سندھ

پاک بحریہ کی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ کی تعمیر کا آغاز

پاک بحریہ کی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ کی تعمیر شروع کردی گئی ، اس موقع پر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تقریب منعقد ہوئی، چیئرمین ڈاکٹر نبیل حیات ملک تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر نبیل حیات ملک نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ  فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ کے ڈیزائن کی اندورن ملک تیاری شپ ڈیزائننگ میں خود انحصاری کی جانب پہلا قدم ہے۔

انھوں نے ایم ٹی سی اور کراچی شپ یارڈ کے کا ہر کارکن پر زور دیا کہ وہ جہاز سازی کی صنعت میں خود انحصاری کے حصول کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

فاسٹ اٹیک میزائل ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے۔ ا س میزائل بوٹ کا ڈیزائن میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس نے تیار کیا ہے جس میں جدید ہتھیار اور سینسرز نصب کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پہلی میزائل بوٹ پی این ایس عظمت کو چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹر نیشنل کارپوریشن لمیٹڈ نے ڈیزائن اور تعمیر کیا تھا اورجون 2012 میں پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں شامل کیا گیا۔

دوسری میزائل بوٹ پی این ایس دہشت کراچی شپ یارڈ میں اندرون ملک وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تیار کی گئی، جسے جون 2014ء میں نیول فلیٹ کا حصہ بنایا گیا۔

تیسری میزائل بوٹ کو رواں سال ستمبر میں سمندر میں اتارا گیا ہے، جو بعد میں پاک بحریہ کا باقاعدہ حصہ بن جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close