سندھ

رینجرز کی کارروائی، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پر قصبہ کالونی اور سعید آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے بتایا گیا ہے

رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’رینجرز نے مصدقہ اطلاع پر قصبہ کالونی اور سعید آباد کےعلاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے‘‘۔

رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یوسف عرف یوسی اور نقاش عرف ٹاٹی کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان بھتہ خوری، لسانی فسادات اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’محمد یوسف عرف یوسی نے 1994 میں پنجابی پختون اتحاد کے ورکر یوسف کو قتل کیا جبکہ 2009 میں سیاسی اختلاف کی بنیاد پر پی پی آئی کے کارکن عارف مشوانی کو قتل کیا‘‘۔

ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلر یوسف عرف یوسی نے اسپیشل برانچ کے پولیس کانسٹیبل مبین کے قتل میں معاونت کی جبکہ 2013 میں سعید آباد میں اسلحہ ڈیلر تنویر صدیقی اور پی پی کے کارکن ارشد عرف پپو کو قتل کیا۔

کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر کے حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ نقاش عرف ٹاٹی نے 2010 سے 2011 تک لسانی فسادات کے نام پر 8 افراد کو قتل کیا۔ دونوں ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close