سندھ

شرجیل میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہارات کے فنڈز میں کرپشن کے الزام میں سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، عدالت نے شرجیل میمن کو چودہ جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

کراچی میں احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب روپے سے زائد کی بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت ہوئی ، جس میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، شر جیل میمن کے خلاف اشتہارات کے فنڈ ز میں کرپشن کا الزام ہے۔

شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ علیل ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں جس کیوجہ سے وہ عدالت پیش نہیں ہوسکے۔ نیب کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پی پی رہنما جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے ہیں اس لئے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

شرجیل میمن کی چھبیس دسمبر تک حفاظتی ضمات منظور ہوئی تھی، شرجیل میمن چھبیس دسمبر تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے شرجیل میمن کو چودہ جنوری تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close