سندھ

سوشلزم ملکی مسائل کا حل ہے

پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ سوشلزم ملکی مسائل کا حل ہے، صرف پانامہ لیکس ہی نہیں، ہر سیاستدان کے ملک سے باہر بینک اکاونٹس ہیں۔

لاہور میں سوشلزم ہماری معیشت کے عنوان سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غنویٰ بھٹو نے کہا کہ سوشلزم جمہوریت اور عوامی حقوق کی محافظ ہے۔وہ لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری اور نوابشاہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف امیدوار کھڑے کریں گی۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ میں جیتنے والی جماعت کو عوام نہیں، سرمایہ دار اقتدار میں لاتے ہیں، وہ 20 سال سے پیپلز پارٹی کامقابلہ کررہی ہیں۔

غنویٰ بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار کا کھیل کھیلا جاتا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو ابھی سے پتہ ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں کون جیتے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شام تنازع میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی ناکام اور عوام کامیاب ہوئے ہیں، چھ ماہ میں بشارالاسد حکومت کو ختم کرنے کے دعوے کرنے والے چھ سال میں کچھ نہیں کرسکے، یہ سب کھیل اسرائیل کو تحفظ دینے کے لئے کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close