کراچی میں پولیس متحرک‘ سیاسی کارکنان سمیت 12 ملزمان زیرِ حراست
پولیس نے رات گئے ابوالحسن اصفہانی روڈ،گلشن اقبال میں کاروائیاں کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 4 کارکنان کو اپنی تحویل میں لے لیا.
گلشن اقبال13ڈی میں کی گئی کارروائی میں 4 کارکنان کوحراست میں لےکرتفتیش کےلیےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیےگئےکارکنان میں ایم کیوایم پاکستان کے گلشن معمارسیکٹرکےانچارج عزیزاورسیکٹرممبراظہاراحمد سمیت مزید 2 کارکن شامل ہیں.
کراچی پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کاملزمان سےمقابلہ ہوا. ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی کےمطابق مقابلےکےنتیجےمیں 2اسٹریٹ کرمنلزآصف اورعبدالجلیل کوزخمی حالت میں گرفتارکرکےان کےقبضےسےٹی ٹی پستول،چھینےگئےموبائل اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی.
دوسری جانب کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈن کےعلاقےفوارہ چوک کےقریب پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ پانج ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
علاوہ ازاں اورنگی ٹاؤن میں پولیس اورملزمان کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ ہواجس کےنتیجےمیں2ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا.ایس ایس پی ویسٹ ناصرآفتاب کےمطابق پاکستان بازارتھانےکی حدودمیں پونےوالےاس مقابلےکےنتیجےمیں ملزم آصف اورجمیل کوزخمی حالت میں گرفتارکیاگیا. انہوں نے کہا کہ ان کے قبضےسے2ٹی ٹی پستول اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرکےمقدمہ درج کرلیاگیا.