سندھ

وزیراعلیٰ سندھ اسٹریٹ کرائم کے خلاف متحرک

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صارت صبح ساڑھے آٹھ بجے اجلاس منعقد ہوا . اجلا س میں کراچی سمیت پورے سندھ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران 10 بڑے اہم فیصلے کیے. صوبے کی لا اینڈ آرڈر صورتحال کو بہتربنانے کے لئے پولیس میں 10 ہزارنئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےاسٹریٹ کرائمز کے واقعات پراظہارتشویش کیا اوراسٹریٹ کرائمزسمیت ڈرگ مافیا کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا.انہوں نے پولیس کے لیے ہدایت جاری کیں کہ وہ رش کے اوقات میں شہرکے مختلف مقامات پربھاری نفری کی تعیناتی یقینی بنائی جائے اورزیادہ سے زیادہ پیٹرولنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چوری کا مال خریدنے والے دکانداروں کےخلاف بھی کا رروائی کی جائے گی۔

کراچی میں بڑھتےجرائم پروزیراعلیٰ سندھ کو سی پی ایل سی حکام نےبتایاکہ پچیس تھانوں کی حدودمیں کارچھیننے کے زیادہ واقعات ریکارڈ ہورہے ہیں۔ جس پرمراد علی شاہ نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کے واقعات پریشان کن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آپ میری پریشانی کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ میں نے اس مسئلہ کے فوری حل کے لئے صبح ساڑھے آٹھ بجے آپ سب لوگوں‌ کو زحمت دی ہے‘۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران انتظامیہ کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہرمیں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمروں کا نفاذ بھی یقینی بنایا جائے. دکانداروں کو سی سی ٹی وی کیمروں کے نفاذ کا پابند کیا جائے تاکہ اسٹریٹ کرائمزاورڈکیتی کے واقعات پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے انٹیلیجنس نیٹ ورک کو بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی کومارکیٹس کا دورہ کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ اعجازاحمد تاجروں اور گاہکوں سے رابطے بحال کریں، وزیراعلی سند ھ مزارعلی شاہ نے کمشنرکراچی اعجازاحمد کو ہدایت کی کہ وہ تاجروں اورگاہکوں سے مل کران کے مسائل سننے اوران کا حل تلاش کریں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات کی، جس میں دونوں وزرا کے درمیان پاک چائنا اقتصادی راہداری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سندھ کے اکاؤنٹ سے سیلز ٹیکس کی مد میں رقم کی کٹوتی پربھی گفتگو کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close