سندھ

حکومت پنجاب کابہترحکمرانی کاپول کھل چکاہے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر مولابخش چانڈیو نے گوجرہ ریلوے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ریلوےکراسنگ پرایک سال میں80معصوم شہریوں کی جانیں گئی ہیں۔

مولابخش چانڈیو نےکہا کہ گوجرہ حادثےکی ذمہ داری وفاقی وزارت کوقبول کرنی چاہیے،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بہترحکمرانی کادعویٰ جھوٹ ثابت ہوچکاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کا کہناتھاکہ پنجاب میں معصوم بچےوخواتین احتجاج کررہےہیں،ینگ ڈاکٹرز مظاہرےکررہےہیں،کسان بھی سراپااحتجاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی زندگیاں اجیرن ہوچکی،اقلیتیں غیر محفوظ ہیں،جبکہ حکومت پنجاب کے خوشحالی کے سارے نام نہاد منصوبے ناکام ہوچکے۔

گزشتہ روزوفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاتھاکہ ریلوے کراسنگ کےباعث حادثات میں نظام کی غلطی نہیں ملی ریلوےکراسنگ پر ریفلیکٹر لگانے کےمنصوبے پرکام کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close