سندھ

لیاری میں ٹارگٹڈ کارروائی، گینگ وار کے7 کارندے گرفتار

کراچی میں سیکیورٹی فورسز کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف ایکشن جاری ہے، لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران گینگ وار کے سات کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

کارروائی میرا ناکہ، پھول پتی لین اور دبئی چوک پر کی گئی۔

زرائع کے مطابق کارروائی گینگ وار کے کمانڈر آغا شوکت کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، لیاری میں ہی منشیات کیخلاف احتجاج کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا۔

ایف بی ایریا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے چھاپہ مار کے دو افراد کو گرفتار کیا، ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، کارروائی زیرِحراست سیاسی کارکن فرحان کی نشاندہی پر کی گئی۔

دوسری جانب لانڈھی میں شہریوں سے لوٹ مارکرنے والے ملزم کو پکڑ لیا، پولیس کے مطابق ملزم کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں شہریوں نے پکڑا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close