سندھ

نصرت سحر نے امداد پتافی کو معاف کردیا

مسلم لیگ فکشنل کی رہنما ، رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی نے صوبائی وزی ورک اینڈ سروسز امداد پتافی کی غیر مشروط معافی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے انہیں‌ معاف کردیا.

اس موقع پر سندھ اسمبلی کے ایوان میں صوبائی وزیر ورک اینڈ سروسز امداد پتافی نے نصرت سحر عباسی کے سر پر ہاتھ رکھا اور ان کو صوبہ سندھ کی روایت کے مطابق سندھی اجرک پیش کی ، ان کا کہنا تھا کہ نصرت سحر عباسی میری بہن ہیں‌. میں اپنی ناسمجھی پرشرمسار ہوں.

دوسری جانب رکن سندھ اسملبی اور رہنما مسلم لیگ فکشنل نے ان کی معذرت کو قبول کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں مثبت روایت قائم ہوئی ہے ، سندھ دھرتی میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے.

انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز کے اجلاس میں میری دل آزاری ہوئی تھی تاہم میں‌ پیپلزپارٹی کے چیرمئین بلاول بھٹو زرداری کے اقدام کو قابل ستائش سمجھتے ہوئے امداد پتافی کے گذشتہ روئیے کو درگزر کرتے ہوئے فراموش کرتی ہوں ، امید ہے کہ اب ایسا واقعہ پیش نہیں‌ آئیگا.

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے مطالبہ اس لئے کیا تھا کیونکہ انہوں نے اپنی ماں کو کھویا ہے جبکہ میں‌بھی کسی کی ماں ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں‌نے اپنے آپ کوجلانے کی دھمکی دوسری خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے دی تھی ، کیونکہ ایک خاتون ہونے کے ناطے یہ میری اہم ذمے داری ہے.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close