سندھ

خواجہ اظہار الحسن پر بے بیناد الزامات ہیں

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریرکیس کی سماعت ہوئی، جس میں خواجہ اظہار الحسن ،روٴف صدیقی،عبدالرزاق سمیت دیگرکے مقدمات سنے گئے.

وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن اور دیگر کے خلاف مقدمات بے بنیاد ہیں وکلا نے کہا کہ ایک شخص نے اس بنیاد پر مقدمہ درج کرایا کہ اس نےسنا، دیکھا نہیں ہے ، جو کہ ایک غیرمنطقی بات ہے، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سماعت 11فروری تک ملتوی کردی.

دوسری جانب ایم کیو ایم لندن کے پروفیسرظفر،امجد اللہ کے خلاف بھی مقدمے کی سماعت ہوئی ، جس میں امجد اللہ کی ضمانت پر پولیس فائل نہ ہونے سے دلائل مکمل نہ ہوسکے، جس کے سبب ایم کیو ایم لندن کے رہنماوٴں کے مقدمے کی سماعت 4فروری تک ملتوی کردی گئی۔

علاوہ ازیں اےٹی سی میں سانحہ 12مئی کے 3مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں کامران فاروق،عدنان احمدسمیت52 مفرورملزموں کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 11فروری تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close