سندھ

پاکستان چین کے ساتھ مل کر پیٹرول بحری جہاز بنائے گی

سی پیک منصوبے سے جہاز رانی کی صنعت ترقی کرے گی جبکہ چین کے تعاون سے 1500 ٹن وزنی میری ٹائم پیٹرول ویسل کی کراچی شپ یارڈ میں تیاری کا آغاز کردیا گیا۔

کراچی شپ یارڈ کے ایم ڈی ریئر ایڈمرل ناصر شاہ نے بتایا کہ یہ سیکیورٹی کے لئے گشت کرنے والا جہاز جدید ہتھیاروں اور حساس آلات سے لیس ہیں اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی استعداد بڑھانے میں معاون ثابت گا۔

کراچی شپ یارڈ نے چائنا شپنگ ٹریڈنگ کمپنی کے ساتھ مل کر چھ جہازوں کی تیاری کا معاہدہ کیا ہے، جن میں سے دو جہاز میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو ملیں گے، پہلے ملنے والے دو جہاز سی پیک سے متعلق نگرانی اور ریسکیو پر کام کریں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ کراچی شپ یارڈ گزشتہ دس سال سے منافع میں ہے اور ڈیڑھ ارب روپے کے ٹیکسز کی ادائیگی بھی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close