سندھ

ایم اے جناح روڈ کے لیے متبادل ٹریفک پلان

تبت سینٹر پر پاک سرزمین پارٹی کے جلسے کے باعث ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان تیار کرلیا ہے اور شہریوں سے متبادل گذرگاہیں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی مشکل یا پریشانی میں پھنس جانے پر ہیلپ لائن 1915 پر معلومات حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق تبت سینٹر پر ایم کیو ایم پاکستان کے ہونے والے جلسے عام کی وجہ سے نمائش سے تبت سینٹر کی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جائے اس لیے ایم اے جناح روڈ استعمال کرنے والے متبادل روڈ استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کے متبادل ٹریفک پلان کے تحت ناظم آبادسےٹاورجانیوالےگرومندرسےکوریڈورتھری استعمال کریں جب کہ قائدین سےآنیوالےسوسائٹی لائٹ سگنل سےکوریڈورتھری پرآئیں۔

اسی طرح ٹاور سے آنیوالے برنس روڈ سے صدر اور کوریڈور تھری کا استعمال کریں جب کہ ٹاورسےاولڈسٹی ایریاجانے والے سعید منزل سے جوبلی اور نشتر روڈ استعمال کریں۔

کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کسی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے عوام سے متبادل ٹریفک روٹس استعمال کرنے کی اپیل کی ہے جب کہ کسی بھی پریشانی یا ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر کال کرکے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close