Featuredسندھ

زیرآب انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی

پاکستان سے گزرنے والی زیر آب انٹرنیٹ کیبلز میں 2 روز قبل آنے والی خرابی کو مکمل طور پر دور کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق بین الاقوامی زیر آب انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کے پیش نظر متعلقہ سروس فراہم کنندگان نے اضافی بینڈوتھ کے ذریعے صارفین کو انٹرنیٹ سروسز کی بلاتعطل فراہمی کے متبادل انتظامات کرلیے ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی اے سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) نے مصر میں ابو تلات کے قریب ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW5) کیبل سسٹم میں زیر آب کیبلز میں ہونے والی خرابی سے آگاہ کیا تھا۔

پی ٹی اے کے مطابق خرابی کو دور کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاہم خرابی کو مکمل طور پر دور کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔

انٹرنیٹ فراہم کرنے والے زیر آب کیبل سسٹم میں یہ خرابی 17 فروری کو ہوئی تھی اور امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ خرابی کے نتیجے میں صارفین کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close