سندھ
پی ٹی آئی قیادت پریشان، مزید تین ارکان منحرف
کراچی : شہلا رضا کا کہنا ہے کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے تین مزید ارکان منحرف ہوگئے۔
پیپلز پارٹی رہنماء شہلا رضا نے سماجی میڈیا پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کے کئی اراکین غائب ہیں، متحدہ کے ارکان تو کئی روز سے اجلاس میں نہیں آرہے۔
پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کے اراکین اسمبلی میں موجود ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے تین مزید ارکان منحرف ہوگئے، پی ٹی آئی نے حفاظت کے نام پر اپنے ارکان کو ایک نجی ہوٹل میں شفٹ کردیا تھا۔
شہلا رضا کا کہنا تھا کہ رات میں گورنر ہاؤس کے حکم پر ان ارکان کو دوسرے ہوٹل منتقل کیا جا رہا تھا، تو تین ارکان نے یہ حکم ماننے سے انکار کردیا اور اپنے گھروں پر چلے گئے، گورنر سمیت پی ٹی آئی قیادت پریشان ہے۔