سندھ

تیز اور گرد آلود ہوائیں، آئندہ 2روز میں سردی میں اضافے کا امکان

شہر قائد میں گرد آلود ہوا چلنے کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا، 37 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوا چل رہی ہے جبکہ بارش کا امکان نہیں۔

ہفتے کی صبح سے کراچی میں تیز اور گرد آلود ہواوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث حد نگاہ بھی کم ہو ہوگئی ہے جبکہ تیز ہواؤں سے مختلف مقامات پر درخت گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 30کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوا چل رہی ہے، موسم جزوی طورپرابرآلود رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رات گئے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں‌ بارش سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی میں آئندہ دو روز میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران،لاہور ،اسلام آباد اور پشاور میں کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی ہے ، کوئٹہ ،گلگت ،ہنزہ اور چترال میں پہاڑوں پر مزید برفباری کاامکان ہے۔

سندھ کے میدانی و بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ روز سب کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close