سندھ
ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لیے کھڑے ہونا ہوگا،مصطفیٰ کمال
کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کے حلقہ 249 سے کاغذات نامزدگی منظور۔
مصطفیٰ کمال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر جگہ ظلم ہے، بجلی نہیں ہے پانی نہیں ہے، ہمارے مسائل حل کرنے فرشتے نہیں آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لیے کھڑے ہونا ہوگا، یہاں حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کی مدد سے شمع جلائیں گے، ہماری تمام امیدیں اللہ سے ہیں، ہوگا وہی جو رب چاہے گا، ہماری کامیابی کے بعد لوگوں کے دکھ ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔