سندھ

سلیم شہزاد دبئی سے وطن واپسی کے لئے روانہ

لندن میں مقیم ایم کیو ایم سابق رہنما سلیم شہزاد دبئی سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے ، سلیم شہزاد غیر ملکی پرواز’ای کے600‘ سے کراچی پہنچیں گے، پرواز سے قبل سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ کراچی میں وکلا ء موجود ہیں، مقدمات پرمشاورت کروں گا، انہوں نے پاکستان کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ میرے ملک،صوبے اور شہر کی حفاظت کرے.

واضح رہے کہ سلیم شہزاد بانی ایم کیو ایم کے جان نثار ساتھی رہ چکے ہیں‌ تاہم وہ طویل عرصے قبل ملک سے باہر چلے گئے تھے، بعد ازاں انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کرلی تھی،تاہم گذشتہ سال 22 اگست کے واقعے کے بعد سلیم شزاد نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close