سندھ

کپڑے کےگودام میں لگی آگ پر14گھنٹےبعدقابوپالیاگیا

کراچی کےصنعتی علاقے سائٹ ایریا میں کپڑے کے گودام میں گزشتہ روزاچانگ آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ بجھانے کےکارروائی میں پاک بحریہ سمیت فائر بریگیڈ کی تیس گاڑیوں نے حصہ لیا۔اور 14 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد تیسرے درجے کی آگ پر قابوپالیاگیا۔

فائربریگیڈ آفیسرنےکہاکہ آگ بجھانے کےلیے مطلوبہ کیمیکل موجود نہ تھا،پانی سے آگ بجھانے کی کوشش کی جاتی رہی۔انہوں نےکہاکہ نہ توفائر بریگیڈ کے پاس مناسب مشینری ہےنہ مطلوبہ تعداد میں فائر انجن ہیں۔

کپڑے کےگودام کے مالک کا کہنا ہے کہ گودام میں آگ لگائی گئی ہے اور وہ اس واقعے کا مقدمہ درج کرائےگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close