سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کیلئےآخری وارننگ
چیف سیکریٹری سیکریٹریٹ سابق اراکین سےسرکاری گاڑی واپس لینےمیں ناکام ہوگئے،انہوں نےگاڑیوں کی وصولی کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کوبھیج دی۔جس میں انہوں نےکہاکہ سابق کابینہ اراکین گاڑیاں واپس نہیں کررہےہیں۔
صوبہ سندھ کےچیف سیکریٹری نےسرکاری گاڑیاں واپس کرنے کےلیےآخری وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ اگر گاڑیاں واپس نہ کی گئیں تو سرکار کی مدعیت میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔
یاد رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں سندھ کابینہ نے وزیراعلٰی سندھ کوسندھ حکومت کے 300 بنگلوں،فلیٹس اور کوارٹرز پر سابق افسران اور سیاسی شخصیات کے قبضے سے آگاہ کیاتھا۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان بنگلوں کوخالی کروانے کے اقدامات کریں۔
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کے وزرا کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں نہ چلائیں ورنہ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے اس کے علاوہ179 پرانی گاڑیوں کی نیلامی کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔