سندھ

نامعلوم ملزمان رکن سندھ اسمبلی کی گاڑی چھین کر فرار

پی ایس 27 نواب شاہ سے منتخب ہونے والے رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو کی سرکاری گاڑی جی ایس سی 836 سفید ٹویوٹا کرولا کو نامعلوم ملزمان چھین کر فرار ہو گئے تاحال گاڑی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے

ذرائع کے مطابق رکن سندھ اسمبلی کی گاڑی کو ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 2 پر پی این ایس شفاء روڈ گوشت مارکیٹ کے پاس سے چھین کر فرار ہوگئے جب کہ مزاحمت کرنے پر رکن اسمبلی کے ڈرائیور کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے واقعات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گاڑی چھیننے کے وقت رکن سندھ اسمبلی عبدالقادر چانڈیوگاڑی میں موجود نہیں تھے بلکہ گاڑی میں صرف ڈرائیور موجود تھا جو خریداری کے لیے گوشت مارکیٹ آیا تھا۔

واضح رہے گزشتہ چند دنوں سے اسٹریٹ کرائمز وارداتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوا ہے اور کئی شہری اپنے موبائلز، گاڑیاں اور قیمتی اشیاء سے مرکزی شاہراؤں پر محروم ہوگئے ہیں اور عام آدمی تو ایک طرف رکن اسمبلی بھی اس سے محفوظ نہیں رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close