سندھ

کراچی کے ضلع وسطی کے مزید تین علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی: کورونا کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کراچی کے ضلع وسطی کے مزید تین علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیش جاری کر دیا گیا، لاک ڈاون کا نفاذ 12 اپریل تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گلبرگ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔

متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والےافراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کو ایس او پیز کے تحت کھلنے کی اجازت ہوگی، غیر ضروری آمدورفت، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

کاروباری، صنعتی سرگرمیوں اور اجتماعات پر پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے، ان علاقوں میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پربھی پابندی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close