سندھ

کورنگی پل کاافتتاح،وزیراعلیٰ سندھ نےتحقیقاتی کمیٹی بنادی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی پُل کےافتتاح کے حوالےسے تحقیقاتی کمیٹی بنادی اور احکامات جاری کیے ہیں کہ پتہ لگایاجائے کہ انتظامات کس نے کیے اور میرے نام سے دعوت نامے کس نے چھپوائے۔

مرادعلی شاہ کا کہناتھا کہ کل مجھے کورنگی پل کا افتتاح نہیں کرنا تھا۔انہوں نےکہاکہ تحقیقات کی جائے کے سائٹ پرصوفےاورٹینٹ کس کےکہنے پر لگوایا گیا۔

خیال رہےکہ کورنگی کریک میں پل تعمیر ہونےکےبعداس کا افتتاح کیاجانا تھا۔گزشتہ روز پُل کےافتتاح کےلیےصوفےاورٹینٹ لگاکرتقریب کاانعقاد کیاگیا۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پُل کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ دو گھنٹے انتظار کے باوجود افتتاح کےلیے جب نہ پہنچے توعوام نے ازخود پُل کا فیتہ کاٹ کر پُل پرگاڑیاں دوڑاں دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close