سندھ

گورنر سندھ محمد زبیر کی تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

 اسلام آباد: محمد زبیر کی بطور گورنر سندھ  تقرری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

 شاہد اورکزئی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد زبیر گورنر کے منصب کی شرائط پر پورا نہیں اترتے، انتخابی قوانین کے تحت ان کی اہلیت کا کوئی تحریری ثبوت نہیں، 2013 کے عام انتخابات میں انہیں کسی اسمبلی کا ٹکٹ بھی نہیں دیا گیا، محمد زبیر سندھ سے قومی یا صوبائی اسمبلی کے حاضر رکن بھی نہیں، اس کے علاوہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے تصدیق نہیں کی کہ محمد زبیرسندھ کے رہائشی اور رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد زبیر 2012 میں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے، موجودہ حکومت نے انہیں نجکاری کمیشن کا چیئرمین بنایا گیا۔ نجکاری کمیشن کا چیئرمین گورنر بننے کا اہل نہیں ہے،اس لیے عدالت عالیہ محمد زبیرکی بطور گورنر سندھ تقرری کو معطل کرے۔

 واضح رہے کہ محمد زبیر کو جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد سندھ کا گورنر بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ نجکاری کمیشن کے چیئرمین تھے اور ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر تھا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close