سندھ

اسمبلیوں سے مستعفی ہوں یا نہیں؟ بلاول بھٹو نے ایک اہم اجلاس طلب کرلیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس طلب کرلیا

 

اس اہم اجلاس میں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے اور پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے 5اپریل کو بلاول ہاؤس کراچی میں تمام پی پی پی ارکان پارلیمنٹ کو طلب کیا ہے۔

 

اجلاس میں آصف زرداری خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

 

پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اسمبلیوں سے مستعفی ہونے، پی ڈی ایم کے مستقبل اور دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔

 

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس دوپہر ایک بجے بلاول ہاؤس میں ہوگا۔

 

بلاول بھٹو نے ہدایت کی ہے کہ کراچی نہ آنے والے تمام ارکان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close