سندھ

ہم صوبے میں لاک ڈاؤن نہیں چاہتے : مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ کا کہنا ہے ہم لاک ڈاؤن نہیں چاہتے، صرف بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو 2 ہفتے کے لیے بند کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم صوبے میں لاک ڈاؤن نہیں چاہتے بلکہ صرف 2 ہفتے کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایک ماہ کے دوران برطانیہ سے آنے والوں کے کوائف جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کورونا کی تیسری لہر کا مزید پھیلاؤ رک سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اکیلے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کر سکتے، یہ فیصلہ قومی سطح پر ہونا چاہیے، این سی او سی کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 2 ہفتوں کے لے بند کرنے کی سفارش کر رہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی بعد ازاں اس بات کی وضاحت کی کہ میڈیا پراس حوالے سے غلط رپورٹنگ کی جا رہی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے این سی او سی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن کی کوئی تجویز پیش کی، اس قسم کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close