سندھ

پابندی کے باوجود غیر ملکیوں کو شکار کا لائسنس دیا جاتا ہے

ڈبلیو ڈبلیو ایف اور کے ایم سی کے درمیان ماحولیات میں بہتری کا معاہدہ طے پا گیا ، مئیر کراچی وسیم اخترنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف اور بلدیہ عظمیٰ کے مابین معاہدے کے باعث ماحول میں بہتری آئی گی.

مئیر کراچی کا کہنا ہے کہ بہتر ماحولیاتی تبدیلی کے لئے ساحل سمندر کی صفائی کی بہت ضروری ہے، صفائی ستھرائی سے ماحول پر خوش گواراثرات مرتب ہوں‌ گے، جہاں سمندری پرندے آتے ہیں، وہاں صفائی ضروری ہے.

وسیم اختر نے کہا کہ ساحل سمندر پروڈیرے مہمانوں کو بلا کر شکار کھلواتے ہیں، جس کی وجہ سے ماحول میں خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام کے بھرپور تعاون سے سوشل میڈیا کے ساتھ مل کر شکار پر پابندی لگوائیں گے، کیونکہ شکار کی وجہ سے پرندوں کی نسل کشی ہوتی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ افسوس تواس بات پر ہے کہ پابندی کے باوجود غیر ملکیوں کو شکار کا لائسنس دیا جاتا ہے.

ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ، لاہور اور کراچی میں سما کی ٹیم پرحملے کی مذمت کرتے ہیں، اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close