سندھ

کراچی شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

شہر کا درجہ حرارت آج گرم اور خشک رہے گا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں 14 سے 28 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ شہر میں دوپہر میں ہوا میں نمی کا تناست 13 فیصد ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ اور بلوچستان کے کچھ اضلاع شدید گرمی لپیٹ میں رہیں گے۔

بلوچستان میں سبی، کوہلو، لسبیلہ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ سندھ میں حیدر آباد، مٹھی، موہنجوداڑو میں گرمی کی شدت زیادہ ہوگی۔

خیبرپختونخوا میں کرم ایجنسی اور جنوبی وزیرستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔

کوہاٹ میں اچانک موسلا دھار بارش شروع ہونے سے شہر کا موسم سہانا ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close