سندھ

کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب ڈپٹی کمشنر سجاول سے گاڑی چھین لی گئی

کراچی: بلاول ہاؤس کے قریب نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر سجاول فیصل سجاد سے گاڑی چھین لی۔

 کراچی کے علاقے بلاول ہاؤس کلفٹن کے قریب سے ڈپٹی کمشنر سجاول کی گاڑی اسلحے کے زور پر چھین لی گئی۔ ابتدائی معلومات میں پولیس کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیپارٹمنٹ سجاول فیصل سجاد کو 3 نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر روکا اور فیصل سجاد کو گاڑی سے باہر نکال کر خود گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی چھیننے کا واقعہ بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں ہوا اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا جب کہ گاڑی میں لگے ٹریکر کی مدد سے بھی تعاقب کیا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد گاڑی بن قاسم پارک کے قریب خالی پلاٹ میں لاوارث حالت میں مل گئی جب کہ واقعے میں ملوث ملزمان میں سے کسی کی  گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی لیکن واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے تفتیش ضرور کی جائے گی تاکہ آئندہ اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہوسکے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close