سندھ

کراچی: بینک ڈکیتی،ملزمان نے 42 بینک لاکرز لوٹے

کراچی : سخی حسن میں نجی بینک کی برانچ میں ڈکیتی کی ابتدائی تحقیقات میں بینک سیکیورٹی سے متعلق انتہائی غفلت سمیت چونکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں۔

 

دو روز قبل کراچی کے علاقے سخی حسن پر واقع نجی بینک کی برانچ میں ہونے والی ڈاکیتی کی واردات میں ملزمان نے 42 بینک لاکرز لوٹے، تحقیقات کے دوران بینک لاکرز انشورڈ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

پولیس نے ڈکیتی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس میں انتہائی غفلت سمیت حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔

 

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برانچ کے کیمرے بینک کے مرکزی آفس سے لنک نہیں تھے، اگر کیمرے لنک ہوتے تو ملزمان کی فوٹیجز آجاتیں۔

 

پولیس بینک حکام کی غفلت پر نالاں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بینک حکام نے لاکرز بھی انشورڈ نہیں کروائے تھے۔

 

پولیس حکام نے بینک ڈکیتی سے متعلق متعلقہ حکام کو خط لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ایس او پیز پر عدم عمل درآمد کی وجہ سے واردات ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close