سندھ

خلاء سے کراچی شہر کی جگ مگ کرتی تصویر

فرانسیسی خلاباز تھامس پیسکٹ نے خلاء سے کراچی شہر کی جگ مگ کرتی ایسی تصویر اپنے کیمرے میں قید کی کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے‌‌‌۔

خلا میں موجود سائنسدان روزانہ نت نئی ایجادات کی تلاش میں سرکردہ رہتے ہیں، کیا آپ نے کبھی تصور کیا کہ آسمان کے پار جہاں اجرامِ فلکی‘ خلائی جہاز اور سیٹلائیٹس موجود ہیں وہاں سے کراچی کیسا دکھائی دیتا ہے تو اس کا جواب خلا باز تھامس پیسکٹ نے دے دیا ہے۔

فرانسیسی خلاباز اکثر خلاء سے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر مختلف شہروں تصاویر شیئر کرتے ہیں لیکن اس بار تھامس پیسکٹ نے پاکستان کے سب سے اہم شہر کراچی کی خوبصورت تصویر شیئر کی، جو تاریکی میں مکڑی کا چمکتا ہوا جالے کا منظر پیش کررہی ہیں۔

تھامس پیسکٹ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بحیرہ عرب کے کنارے پر واقع دنیا کا ساتواں بڑا شہر کراچی رات کے وقت دلکش نظارہ پیش کر رہا ہے۔

کراچی کو روشنیوں کے شہر کے نام سے جانا جاتا ہے اور ملک کے بعض دیگر شہروں کے برعکس رات کی زندگی کیلئے مشہور ہے۔

اس سے قبل بھی فرانسیسی خلاباز نے خلاء سے سعودی عرب کے شہر جدہ کی دلکش تصویر شیئر کی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close