سندھ

کورونا تشویشناک صورتحال پر فیصل ایدھی نے بھارت کو مدد کی پیشکش کردی

کراچی:ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارت میں میڈیکل کا شعبہ بحران کا سامنا کررہا ہے، تشویشناک صورتحال کے پیش نظر فیصل ایدھی نے بھارت میں کورونا مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

 

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جو اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیاہے۔

 

ذرائع کے مطابق خط میں بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

 

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ان مشکل حالات میں بھارتی عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن، ڈرائیور،آفس اور سپورٹنگ اسٹاف معاونت کرینگے۔

 

واضح رہےکہ بھارت اس وقت کورونا وباء کے باعث بدترین صورتحال میں ہے، روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کورونا کے نئے مریض سامنے آرہے ہیں، کئی ریاستوں میں اسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے جگہ نہیں جبکہ کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے مریض جان کی بازی ہار رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close