سندھ

مریم نوازشریف نے کراچی کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور : مریم نوازشریف نے کراچی کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

 

 

 

پڑوسی ممالک سے وائرس کے آنے کے خطرات ہیں تو میںنے عوام کی بہتری ،زندگی کی تحفظ اور عوام کی صحت کے خاطر دورہ کراچی منسوخ کر دیاہے، کیونکہ دورہ عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی وجہ بن سکتا تھا ، ایک سیاسی فائدے کیلئے میرے نزدیک یہ مناسب نہیں تھا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازکا کہناتھا کہ میں نے دورہ کراچی سے متعلق میاں نوازشریف اور شہبازشریف سے مشورہ کیا اور سب یہی خیال تھا کہ عوام کی زندگیا مقدم ہیں۔

جن کو خطرے میں نہیں ڈالاجانا چاہیے ، میں کراچی سے عوام سے ملنے کیلئے بہت خوش تھی ، میں خود وہاں جا کر ن لیگ کے بیانیے کو پھیلانا چاہتی تھی لیکن مجھے ان کی صحت اور زندگی زیادہ مقدم ہے۔

 

 

پریس کانفرنس کے ذریعے کراچی کے عوام سے خصوصی طور پر این اے 249 کے عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ اگر کوئی ایسی جماعت ہے جو کراچی کی خدمت کرنا چاہتی ہے اور کر چکی ہے ، وہ ن لیگ ہے۔

ن لیگ نے کراچی میں امن کو بحال کیا ، عوام کی زندگی میں تبدیلی آئی ، پنجاب اور پورے پاکستان میں امن کو بحال کیا گیا۔

مریم نواز کا کہناتھا کہ پنجاب اور پاکستان کے دیگر حصوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر چاہتی ہوں کہ وی کراچی کا بھی مقدر بنیں ۔

 

 

میں جانتی ہوں کہ 249 کے مسائل کیا ہیں، مفتاح اسماعیل کے ساتھ رابطے میں ہوں ، حلقے کے مسائل کا علم ہے ۔

حلقے میں سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے ، مفتاح اسماعیل جو مسائل حلے کرنے کیلئے وعدے کر رہے ہیں ، ان کے مسائل حل ہوں گے ،مفتاح اسماعیل محنتی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ آدمی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close