سندھ

آئی جی سندھ کا شہریوں کو سڑک پر مرغا بنانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پولیس سندھ نے کہا ہے کہ سڑک پر شہریوں کو کسی قسم کی سزا دینا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے کراچی کی ایک سڑک پر پولیس اہلکاروں کی طرف سے شہریوں کو مرغا بنانے کے بارے میں میڈیا میں آنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے گی ان کو معطل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ میڈیا پر ایسی فوٹیج چلی تھی کہ پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو مرغا بنا رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close