سندھ

باتیں کرنے والوں کی دم پراب اتنے پاوں آئیں گے کہ بوٹ کم پڑ جائیں گے: منظور وسان

کراچی ;پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے سابق وزیرمنظور وسان بھی دم پر پاوں کے معاملے میں سامنے آگئے ہیں۔ 
 منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہمیں دم پر پاوں آنے کی باتیں کرنے والوں کی دم پر اب اتنے پاوں آئینگے کہ بوٹ کم ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نیب پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کیخلاف کارروائیاں کرتا رہا سب خاموش تھے اور کچھ لوگ کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی دم پر پاوں آگیا ہے لیکن اب ان کی دم پر ایسا پاوں آئے گا کہ بوٹ بھی کم ہو جائینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے ہم نے مارشل لا کا مقابلہ کیا تو یہ کس کھیت کی مولی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close