سندھ
کراچی میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ کو سندھ کابینہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے خاص طور پر کراچی میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی دی۔
اس موقع پر سابق صدر نے وزیر اعلیٰ کو لعل شہباز قلندر کے مزار کی بحالی کے کام کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور تنظیم نو کے امور پر تبادلہ خیال سمیت آل پارٹیز کانفرنس کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس کل زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہو رہی ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری شرکت کریں گے۔