سندھ
کراچی کےشہریوں کیلئے ساحلی مقام کومکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ
عید کے موقع پر سندھ حکومت نے کراچی کےشہریوں کیلئےساحلی مقام کومکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے احکامات کے بعدپولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا
پولیس کا کہنا ہے کہ سی ویوکوعوام کے لیے مکمل طورپربندکرناشروع کردیاگیا، سی ویو پرکسی کوآنےیا گاڑی کھڑی کرنےکی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
پلان کے مطابق سی ویوپر100سےزائداہلکاروں کوتعینات کردیاگیا جبکہ پولیس موبائل،موٹرسائیکل گشت کیساتھ ساحل پر گھڑسوار اہلکار بھی تعینات ہوں گے ،سی ویو کے اطراف تمام ریسٹورنٹس اور ٹیک اوےبھی بندکردیےگئے۔
یہ بھی پڑھیں: میکونو نے یمن میں ہر طرف تباہی مچادی، ہر طرف پانی ہی پانی ۔۔۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صرف مقامی افرادکواپنی رہائش پرجانےکی اجازت ہوگی، کنٹینرزکےبجائےرکاوٹیں رکھ کرساحل کوبندکیاگیا،پولیس
این سی او سی کی ہدایت پر تمام تفریحی مقامات کو عید کی تعطیلات کے دوران بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔