مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کااجلاس ہوا ،جس میں صوبائی وزراءڈاکٹر عذرا پیچوہو، سید ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب ، آ ئی جی سندھ مشتاق مہر اورکمشنر کراچی نوید شیخ نے شرکت کی
کورونا ٹاسک فوری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں جہاں بھی ویکسی نیشن یونٹس قائم ہیں انہیں عید پر بھی کھلا رکھا جائے، نئے ویکسی نیشن یونٹس بھی قائم کئے جائیں تاکہ شہریوں کو ویکسین کے حصول میں مزید آسانی ہوسکے۔
مراد علی شاہ نے کورونا کیسز بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر شہریوں سے عید پر ملنے جلنے میں احتیاط سے کام لینے کی بھی اپیل کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ برس عید الفطر پر شہریوں کا ملنا جلنا بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ 30 فیصد بڑھ گئے تھے، شہریوں سے پرزور اپیل ہے کہ رشتہ داروں کو گھر آنے سے روکیں۔
رمضان کے پہلے ہفتے میں کورونا کیسز12اعشاریہ 57 فیصد جبکہ اموات 44 تھیں، دوسرے ہفتے میں کیسز 14 عشاریہ 34 فیصد اور اموات50 تھیں، تیسرے ہفتے کیسز 15 فیصد سے زائد اور امواات 79 رہیں جبکہ چوتھے ہفتے میں کیسز کی شرح سب سے زیادہ تقریبا 17 فیصد تک پہنچ گئی تھی اور اموات 77 تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا عید پر لاک ڈاؤن سےمتعلق نیا نوٹی فکیشن جاری
رواں برس رمضان میں کیسز کی بلنگ ترین سطح چوتھے ہفتے میں 7اعشاریہ 08 فیصد ہے جبکہ 64 اموات ہوئی ہیں لیکن اگر شہریوں نے احتیاط سے کام نا کیا تو صورت حال پھر خراب ہوسکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دیتے ہوئے شرط عائد کی کہ خریدار گاڑی سے نہیں اترے گا اور نا ہی ریسٹورنٹس کے باہر کرسیاں لگائی جائیں گی۔
اجلاس میں ویکسی نیشن رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کے مطابق8 لاکھ 62 ہزار افراد کو سائنو فرام کی ڈوزز، کینسینو کی11 ہزار ڈوزز، سائنو ویک کی80 ہزار ڈوزز اور ایسٹر زینیکا کی 10 لاکھ 75 ہزار 500 ڈوزز فراہم کی گئی ہیں۔