Featuredسندھ

وزیر صحت سندھ نے کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عید کے بعد لوگوں کی واپسی کے سفر سے کورونا کیسز میں اضافےکا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی سفر اور مسافر وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بن رہے ہیں۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے این سی او سی اجلاس میں وڈیولنک پر اپنے بیان میں کہا عید کے بعد لوگوں کی واپسی کے سفر سے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، پچھلےسال عیدکےبعدکوروناکیسزمیں 3گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ریل گاڑیوں میں70فیصد مسافروں کی اجازت کے فیصلے پر غور کی تجویز دی ، 7سے 10دن کے لیے ریلوے آپریشن کم رکھنے کی بھی تجویزپیش کی۔

 

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر 25 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، محکمہ صحت سندھ پتہ لگائے گی کہ وائرس کا ویرینٹ کیا ہے، بین الاقوامی سفر ،مسافر وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بن رہےہیں،وزیر صحت

 

ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر ٹیسٹنگ نظام کو مزید فعال بنانےکی ضرورت ہے، باہر سےآنیوالے مسافروں کو 10دن تک قرنطینہ رکھنے کے فیصلے پرعمل نہیں ہورہا۔

 

اجلاس میں وزیر صحت سندھ نے نشاندہی کی ہے این پی آئی کو فعال بنایا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close