Featuredسندھ

بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا،پی ٹی آئی دور حکومت بدترین قرار دے دیا

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت ہو ہدف تنقید بنالیا ہے اور مسلسل حکومت پر لفظی گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق آج پھر بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے عام آدمی کیلئےپی ٹی آئی دور حکومت بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان واحد ہیں جو مہنگائی کے خاتمےکےبجائےاس کا نوٹس لیتےہیں، عمران خان کو مہنگائی کے مارے عوام کا احساس نہیں ہے۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کےعلاوہ اپنا کوئی ایک کارنامہ بتائیں؟ عمران خان ایسا منصوبہ بتائیں جس سے عوام کو فائدہ ہواہو،عمران خان الزامات اور یوٹرن لینےکےعلاوہ کچھ نہیں کرسکے، ہم عمران خان کی کرونا پر اپنی نااہلی کا ملبہ ڈالنےکی کوشش ناکام بنائینگے۔

 

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آڈیٹرجنرل کی رپورٹ پرپردہ ڈالنےسےحکومتی کرتوت چھپ نہیں سکتے اور نہ ہی بڑے کاروباری سیکٹرز کو مراعات دینے سے عام آدمی کی حالت بہترہوسکتی ہے، آج صورت حال یہ ہے کہ مہنگائی کا سامنا کرنے والےعام آدمی کی حقیقی اجرت کم ہوتی جارہی ہے اور ملک اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے۔

 

گذشتہ روز بھی اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ عمران خان کا ملک کو خیراتی ادارے کی طرزپر چلانےکا تجربہ ناکام ہوگیا، جتنی تباہی عمران خان نے کی اتنی ملک کی مجموعی تاریخ میں کبھی نہ ہوئی۔

 

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ملک اتنا بدحال کرچکے ہیں کہ دہائیوں تک ہرجانہ بھراجائےگا، بلاول بھٹو

 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے حواری لوٹ مار کے بعد ملک تباہ کرکے لندن بھاگ جائیں گے، خدشہ ہے کہ عمران خان کا اقتدار مدت پوری کرگیا تو ملک دیوالیہ نہ ہوجائے، عمران خان ملک کو اتنا بدحال کرچکے کہ دہائیوں تک ہرجانہ بھراجائےگا، آئندہ نسلوں نے عمران خان کی تبدیلی کی خوف ناک قیمت ادا کرنی ہے۔

 

چیئرمین پی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ وبا بعد میں آئی ہے، عمران خان پہلے ہی معیشت کا جنازہ نکال چکے تھے،موجودہ حکومت میں پاکستان بدترین سیاسی، انتظامی اور مالی بحران کاشکار ہے، صورت حال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے عوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close