سندھ
دائی نے پیدائش کے بعد نومولود کے ساتھ کیا کیا؟ دل خراش واقعہ
کراچی: شہرقائد میں اغوا کے بعد 3لاکھ روپے میں فروخت کیے جانے والے نومولود کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلینٹ سیل گلشن اقبال نے کارروائی کرکے اغواکار دائی اور اس کی بیٹی گرفتار کرلیا۔ ملزمہ پروین نے بچے کی پیدائش پر اسے مردہ قرار دیا تھا، والدین نے بچےکو دیکھنا چاہا مگردائی
خاطر خواہ جواب نہ دے سکی، بعد ازاں والدین کے شک پر دائی پروین کو شامل تفتیش کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ دائی کی نشاندہی پر 58 دن کے بعد بچہ کو بازیاب کرایا گیا، گرفتار ملزمہ نے بچے کو 3لاکھ میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا، ملزمہ نے بچہ بےاولاد جوڑے کو 3لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا۔
ملزمان کے خلاف شہری وقاص نے تھانہ گلشن اقبال میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
اس حوالے سے پولیس نے یہ بھی بتایا کہ بچے کی پیدائش ملزمہ کے ہی گھر پر ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں نومولود فروخت کرنے کے واقعات پہلے بھی سامنے آچکے ہیں۔