سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت اسلام اباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نے کی
پیپلز پارٹی کے رہنماء قائم علی شاہ کی جانب سے قاسم نواز عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روکتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ کی8 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت، ایک اور ملزم کی وعدہ معاف گواہ بننے کی استدعا
عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کیلئے 2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں حکومت سندھ اور اسٹیل ملز کی زمین پر غبن کے معاملے میں ضمانت کہ درخواست دائر کی گئی ہے ۔