سندھ

ہر شہری ویکسینیشن ضرور کروائے، پروپیگنڈا کرنے والوں کی بات نہ سنیں: مرتضیٰ وہاب

کراچی: مشیر سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہر شہری ویکسینیشن ضرور کروائے، پروپیگنڈا کرنے والوں اور انتشار پھیلانے والوں کی بات نہ سنیں۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق مشیر سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہر فرد حکومت کے ساتھ تعاون کرے، عوام کے تعاون کے بغیر کرونا وبا پر قابو پانا ممکن نہیں۔

 

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدر آمد سے مہلک وبا پر قابو پا سکتے ہیں، ہر شہری ویکسینیشن ضرور کروائے، صنعتی علاقوں، پریس کلبز اور تعلیمی اداروں میں ویکسین کی سہولت فراہم کی۔

 

انہوں نے کہا کہ شہری سہولت سے استفادہ کر کے ویکسینیشن کروائیں، ویکسین لگائیں گے تو کرونا کی تکلیف سے بچ پائیں گے۔ پروپیگنڈا کرنے والوں اور انتشار پھیلانے والوں کی بات نہ سنیں۔

 

صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانا ناگزیر ہے، امریکا میں تمام چیزیں کھل گئی ہیں، وہاں 70 فیصد آبادی ویکسین لگوا چکی ہے، یورپ اور عرب امارات میں بھی سب کھل رہا ہے تو یہ ویکسین کی بدولت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ چین میں بھی وہی ویکسین لگ رہی ہے جو پاکستان میں لگ رہی ہے، لوگ ویکسین لگوائیں گے تو حکومت کو بندشیں ختم کرنے میں آسانی ہوگی، ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی بات سنیں اور ویکسین لگوائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close