سندھ
کسٹم انٹیلی جنس انفورسمنٹ کی کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی، 1200 موبائل فون برآمد
کراچی: کسٹم انٹیلی جنس انفورسمنٹ کی جانب سے کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران غیر قانونی طور پر سمگل کیے جانے والے 1200 موبائل فونز برآمدکیے گئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق موبائل فونز سپیئرپارٹس کی آڑمیں بیرون ملک سمگل کیے جارہے تھے، جن کی مالیت 5 کروڑروپے سے زائد ہے۔ کسٹم انٹیلی جنس حکام نے غیر قانونی طور پر موبائل فونز سمگل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش بھی کی جاری ہے۔